شام کے وزیر خارجہ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر عبد الکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا

ریاض: (ویب ڈیسک) شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر عبد الکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا، شامی وفد میں وزیر دفاع مرحب ابو قصرہ اور انٹیلی جنس چیف انس خطاب شامل ہیں۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی کو اس دورے کی دعوت ان کے سعودی ہم منصب نے دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں