سوئی ناردرن کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا

گیس وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

لاہور: (جاگیر نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا۔
حکام کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے، صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔گیس وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث دن بھر فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اس سے قبل صبح 6 سے 9، دوپہر 11 سے 2 اور شام 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جاتی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں