چینی پولیس نے 2024 میں 78 ہزار اقتصادی جرائم سے متعلق مقدمات نمٹائے

چینی پولیس جرائم پیشہ مشتبہ افراد کو چارٹر پرواز کے ذریعے چین لارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے 2024 میں اقتصادی جرائم سےمتعلق 78 ہزار مقدمات نمٹائے جن میں 800 ارب یوآن (111.30 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی رقم شامل تھی۔

وزارت عوامی تحفظ کے منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق غیر قانونی رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے لئے آف شور کمپنیوں اور خفیہ بینکس کے استعمال کو ہدف بناتے ہوئے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی تھی۔ اس دوران متعلقہ امور کے 3 ہزار سے زائد مقدمات کی تحقیقات کی گئی اور غیر قانونی فنڈز کی منتقلی کے چینلز کو بند کردیا گیا۔بیان کے مطابق گزشتہ برس کرنسی اور انوائسز میں جعل سازی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بیمہ دھوکہ دہی ، ٹیکس سے متعلق جرائم، غیر قانونی فنڈ ریزنگ، پیرامڈ اسکیموں اور نجی اداروں میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے خصوصی مہم بھی شروع کی گئی تھی۔وزارت نے کہا کہ اس طرح کی مہم کے نتیجے میں متعدد اہم مقدمات کامیابی سے حل ہوئے جس نے سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کے نظم و ضبط کو مئوثر انداز سے تحفظ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں