چین اور نمیبیا کا باہمی مفید تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم

وِنڈھوک(شِنہوا)نمیبیا کی منتخب صدر نیتمبو نندی-ندیتوا نے نمیبیا کے دارالحکومت وِنڈھوک میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔وانگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ندیتوا کونیک خواہشات پہنچائیں اورانہیں نمیبیا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے نمیبیا کی قوم کی تعمیر کی کوششوں میں عظیم کامیابیوں کے حصول کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس سال چین اور نمیبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ دو طرفہ تعاون میں مستقبل کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وانگ نے کہا چین نمیبیا کے قومی حالات کے موافق ترقیاتی راہ پر آگے بڑھنے میں اس کی معاونت کرے گا۔انہوں نے ایک چین کے اصول کی پاسداری میں نمیبیا کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔ندیتوا نے وانگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے نیک خواہشات پیش کریں اور نمیبیا کے صدارتی انتخاب کے بعد تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کریں۔ندیتوا نے کہا کہ 2018 میں نمیبیا اور چین کے رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو جامع تزویراتی شراکت داری تک پہنچایا جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔نمیبیا کی نومنتخب صدر نے نئے سال کے آغاز میں افریقہ اور نمیبیا کے دورے پر وانگ کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ وانگ پہلے وزیر خارجہ ہیں جن سے انہوں نے اپنے انتخاب کے بعد ملاقات کی ہے جو فریقین کی جانب سے دو طرفہ تعاون کی انتہائی اہمیت کی عکاس ہے۔