چین میں آلات کی اپ گریڈیشن کے قرضوں کے لئے مالیاتی سود پر سبسڈی میں توسیع


بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سازوسامان کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بینک قرضوں کے لئے حکومت کی سود سبسڈی پالیسی میں اس وقت تک توسیع جاری رہے گی جب تک کہ مرکزی بینک کے دوبارہ قرض دینے کی سہولت کا کوٹہ مکمل طور پر استعمال نہیں کرلیا جاتا۔ریاستی کونسل یا کابینہ کے مارچ 2024 میں ایک لائحہ عمل کے آغاز کے بعد وزارت نے جون 2024 میں اس پالیسی کا اعلان کیا تھا جو مقامی طلب کے فروغ اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرف کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔اس کا مقصد بڑے پیمانے پر سازوسامان کو اپ گریڈ کرنا اور صارفین کے اشیا کے تبادلہ پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔پالیسی کے تحت اہل کاروباری ادارے 7 مارچ 2024 سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان بینکس سے حاصل کردہ سازو سامان اپ گریڈ قرضوں پر ایک فیصد پوائنٹ کی سود سبسڈی حاصل کرسکتے تھے۔ سود پر سبسڈی زیادہ سے زیادہ 2 سال کے لئے دستیاب ہے۔وزارت کے تازہ ترین اعلان کے مطابق ایسے ادارے جنہوں نے 7 مارچ 2024 سے قبل قرض اور سازوسامان کی اپ گریڈیشن کے معاہدوں پر دستخط کردیئے تھے اور جنہیں قرض اس تاریخ کے بعد ملا وہ بھی سود پر سبسڈی کے اہل ہوں گے۔ملک کے مرکزی بینک ، پیپلز بینک آف چائنہ نے اپریل 2024 میں سائنس وٹیکنالوجی اختراع ، تکنیکی تبدیلی اور سازوسامان کی تجدید میں معاونت کے لئے 500 ارب یوآن (تقریباً 70 ارب امریکی ڈالر) کی ایک خصوصی قرض سہولت مہیا کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں