چین نے یکساں قومی مارکیٹ کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ ترین اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے منگل کے روز ایک یکساں قومی مارکیٹ کی تعمیر کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
یہ اقدام دسمبر 2024 میں منعقدہ مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس کے طے کردہ اہم کاموں پر عملدرآمد کی کوششوں کا حصہ ہے جس میں ایک یکساں قومی مارکیٹ کے قیام کے لئے رہنما اصول وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ رہنما اصول کا مقصد تمام علاقوں اور سرکاری محکموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ یکساں قومی مارکیٹ میں اپنا انضمام تیز کریں اور اس کی ترقی میں فعال طریقے سے معاونت کریں۔رہنما اصول میں اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں مارکیٹ کے بنیادی اداروں اور قواعد کو یکجا کرنا، اعلیٰ معیار کی مارکیٹ سہولیات کے رابطے بہتر بنانا، عوامل اور وسائل کے لئے ایک یکساں مارکیٹ کا قیام شامل ہے۔اس میں اشیاء اور خدمات کی منڈیوں کے اعلیٰ معیار کے انضمام کے فروغ ، منصفانہ اور یکساں انتظام میں اضافہ اور غیر منصفانہ مارکیٹ مسابقت اور نامناسب مداخلت کی روک تھام بھی شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں