ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، دوسرے، تیسرے نمبر کا بھی اعلان

ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز، ایلون مسک نے ٹیسلا،سپیس ایکس جیسی 7 کمپنیوں کی بنیاد رکھی
واشنگٹن: (جاگیرنیوز) ایلون مسک کیلئے 2025ء کا آغاز ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا، فوربز رپورٹ کے مطابق ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے۔
فوربز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، ایلون مسک نے ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی 7 کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جیف بیزوس نے 1994ء میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔فوربز رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز میٹا کے بانی مارک زکر برگ کے پاس ہے، مارک زکر برگ کی دولت 217.7 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
Load/Hide Comments