حکومت ایم ڈی کیٹ کے امتحانی عمل کے کنٹرول سے دستبردار ہو جائے ، عمران غوری

میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹیوں کو امتحانات کا انعقاد کرنے کیلئے بااختیار بنانا چاہیے، ماہر شعبہ صحت ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کی وجہ سے ہزاروں طلبا کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دو چارہے

اسلام آباد ()ماہر شعبہ صحت عمران غوری نے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانی عمل کے کنٹرول سے دستبردار ہوجا نا چاہی.
انہوں نے کہا کہ میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹیوں کو اپنے امتحانات کا انعقاد خودسے کرنے کے لیے بااختیار بنانا چاہیے تا کہ یہ تعلیمی ادارے ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام وجود میں لا سکیں جو ان کے نصاب سے ہم آہنگ ہو اور طلبا کو مناسب اورمساوی موقع فراہم کرے،پاکستانی نوجوان غیر ملکی یونیورسٹیز کا رخ کر رہے ہیں اور یہ برین ڈرین ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر شعبہ صحت عمران غوری نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان جتنا میڈیکل ایجوکیشن میں اہمیت رکھتا ہے اتنا ہی پاکستان میں اس کے انعقاد میں بد انتظامی،نا اہلی سامنے آ رہی ہے جو نہ صرف میڈیکل ایجو کیشن کے معیار کو تباہ کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے مستقبل اور پاکستان کی قومی شناخت کو مسخ کرنے کا سبب بن رہی ہے ، حکومت کا ایم ڈی کیٹ کے امتحانی عمل کو صاف شفاف نہ رکھ پانا،نااہلی کی شرمناک صورتحال سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کی وجہ سے ہزاروں طلبا کا مستقبل کو ایک غیر یقینی، تکلیف دہ صورت حال سے دو چارہے جس سے پاکستان کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اب بین الاقوامی طلبا اور تعلیمی سرمایہ کار پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں ،یہ صورت حال حکومت کی ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے،حکومت کی اس ناکامی کی وجہ سے پاکستان ہر سال ذہین ترین ذہنوں سے محروم ہو رہا ہے،پاکستانی نوجوان غیر ملکی یونیورسٹیز کا رخ کر رہے ہیں اور یہ برین ڈرین ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا چکا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانی عمل کے کنٹرول سے دستبردار ہوجا نا چاہیے، میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹیوں کو اپنے امتحانات کا انعقاد خودسے کرنے کے لیے بااختیار بنانا چاہیے، تا کہ یہ تعلیمی ادارے ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام وجود میں لا سکیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں