عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ
کراچی: (جاگیر نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کیساتھ 2705 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 6 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 283 روپے ہوگئی۔
Load/Hide Comments