پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا

مالی سال 2024ء کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024ء میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے، اس طرح سے مالی سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔مالی سال 2024ء کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2023ء کے مقابلے میں دسمبر 2024ء میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں