دسمبر 2024ء میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ

دسمبر 2024ء کا تجارتی خسارہ اپریل 2024ءکے بعد پاکستان کاسب سے زیادہ ہونے والا خسارہ ہے

کراچی: (جاگیرنیوز) دسمبر 2024ء میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024ء میں تجارتی خسارہ 37 فیصد اضافے سے 2 ارب 47 کروڑ 50لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا، دسمبر 2024ء کا تجارتی خسارہ اپریل 2024ءکے بعد پاکستان کاسب سے زیادہ ہونے والا خسارہ ہے۔دسمبر2024ء میں ملکی برآمدات 3 فیصدبڑھ کر2ارب 90 کروڑ ڈالررہی، ملکی برآمدات ایک سال میں 3 فیصد اور مالی سال 2025ء کے چھ ماہ میں 11فیصدبڑھیں ، ملکی درآمدات دسمبر 2024ء میں 20 فیصد بڑھ کر 5 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ملکی درآمدات ایک سال کے عرصے میں 16 فیصد اور مالی سال 2025ء کے چھ ماہ میں 7 فیصد بڑھیں،مالی سال 2025ء کے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارہ اضافے سے 11 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں