سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی
802 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
کراچی: (جاگیرنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج معمولی تیزی کے بعد مندی چھاگئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 802 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 572 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 93 کروڑ 21 لاکھ 41 ہزار 649 روپے مالیت کے 33 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار 446 شیئرز کا لین دین ہوا۔
Load/Hide Comments