پاکستان ٹیکس بار کا وزیر اعظم کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار
پاکستان ٹیکس بار نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس کیسز کی جانچ پڑتال کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کرے
کراچی :(جاگیرنیوز) پاکستان ٹیکس بار نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پاکستان ٹیکس بارکا اپنے خط میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹیکس کیسز غیر ضروری اور کمزور بنیادوں پر دائر کیے جارہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے قانونی معاملات پر تحفظات ہیں۔خط کے متن میں بتایا گیا کہ غیر ضروری کیسز ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں، ٹیکس کیسز مختلف پلیٹ فورمز اور عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔پاکستان ٹیکس بار نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس کیسز کی جانچ پڑتال کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کرے، سٹیرنگ کمیٹی قائم ہونے سے ملک بھر میں 50 فیصد سے زائد غیر ضروری کیسز کا خاتمہ ہوجائے۔
Load/Hide Comments