تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط

حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تیار ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام آباد:(جاگیرنیوز) پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر ہم چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تیار ہیں، کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد ٹی او آرز کیلئے ایک اور میٹنگ ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر چوتھے مذکراتی دور میں نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے بھی مذکرات کے چوتھے دور کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہے اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کئے جائے۔