امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تناظر میں ملکی خود مختاری کا دفاع کریں گے: صدر میکسیکو

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو جس حکم نامے پر دستخط کئے وہ صرف امریکا پر لاگو ہوں گے

میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج میکسیکو کا نام بدل کر’’خلیج امریکا‘‘ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے تناظر میں ملک کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز معمول کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے لئے یہ اب بھی خلیج میکسیکو ہے، جیسا کہ یہ باقی دنیا کے لیے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو جس حکم نامے پر دستخط کئے وہ صرف امریکا پر لاگو ہوں گے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی قوم کی خودمختاری اور آزادی کا دفاع کریں گی جبکہ مستقبل میں امریکا کے ساتھ بات چیت میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے دن ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے اور شین بام نے پانچ کا حوالہ دیا جو میکسیکو کو براہ راست نشانہ بناتے ہیں، جس میں میکسیکو کے منشیات کے کارٹلوں کو دہشت گرد گروہوں کے طور پر نامزد کرنا اور امریکی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں