شنگھائی میں 2024 کے دوران 67 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کیا گیا

شنگھائی (شِنہوا) مقامی سیاحتی حکام نے کہا ہے کہ شنگھائی نے 2024 کے دوران اندرون ملک آنےوالے سیاحوں کے 67 لاکھ سے زائد دورے ریکارڈ کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 84 فیصد زائد ہیں جو کہ ملک کی ویزا پالیسیوں میں نرمی کے بدولت ہواہے۔شنگھائی میونسپل ایڈمنسٹریشن آف کلچر اینڈ ٹورازم نے جمعرات کے روز بتا یا کہ شنگھائی میں گزشتہ سال رات گزارنے والوں کی تعداد 60لاکھ سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد دوگنا ہو کر تقریباً 48 لاکھ تک پہنچ گئی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان سیاحوں کے ماخذ ممالک کے حوالے سے فہرست میں سرفہرست رہے، ہر ایک ملک سے 4 لاکھ سے زائد سیاحوں نے شنگھائی کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سے سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔شنگھائی نے خاص طور پر تھائی لینڈ سے 3لاکھ سےزائد سیاحوں کا استقبال کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 300 فیصد سے زائد کے شاندار اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں