چینی صدر کی شمال مشرقی خطے میں سیلاب زدہ افراد سے ملاقات

شین یانگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سردی کے عالم میں شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے ایک گاؤں میں سیلاب زدہ افراد سے ملاقات کی۔
شی نے چینی عوام کے اہم ترین موسم بہار تہوار سے قبل ہولوڈاؤ شہر کی سوئی ژونگ کاؤنٹی کی انتظامیہ کے زیرانتظام ژوجیاگو گاؤں کا دورہ کیا ۔ موسم بہار تہوار کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ہولوڈاؤ 2024 میں موسم گرما کے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک تھا۔شی نے آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔رواں موسم سرما سے ٹھیک قبل اپنے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے دیہاتیوں سے ملاقات میں شی نے دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار سے متعلق دریافت کیا اور پوچھا کہ کیا یہ ان کے روزمرہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں