موسیقی کی صنعت کے مشہور شو میں چینی برانڈز نے مرکزی مقام بنالیا

لاس اینجلس(شِنہوا) اس ہفتے جنوبی کیلیفورنیا میں ہونے والی موسیقی کی مشہور شو میں چینی موسیقی کے برانڈز کی بھرپور موجودگی نے عالمی صارفین اور ڈیلرز کی توجہ اور رغبت حاصل کی۔
موسیقی کی صنعت کا دنیا کا سب سے بڑا کاروباری شو، نیشنل ایسوسی ایشن آف میوزک مرچنٹس(این اے ایم ایم) شو 2025 جنوبی کیلیفورنیا کی اورینج کاؤنٹی کے اناہیم کنونشن سنٹر میں منعقد ہوا۔شو میں موسیقی،آواز اور تفریحی شعبوں کے جدید آلات اور ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔تقریباً 190 چینی نمائش کنندگان سمیت دنیا بھر سے 3 ہزار 500 سے زائد موسیقی کی صنعت کے برانڈز شو میں شامل ہوئے۔چینی کمپنیاں حالیہ برسوں میں اس سالانہ شو میں اپنی جدید موسیقی،آواز ، تفریحی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کرتے ہوئے اہم قوت رہی ہیں۔اس سال چینی نمائش کنندگان نے شو میں بڑی تعداد میں نئی مصنوعات متعارف کرائیں جن میں صوتی گٹار،الیکٹرک گٹار،ڈرم سیٹ،سیکسو فون،وائیلن،مائیکر فون اور سپیکر شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا کی انسٹرکٹر ہیلین میری اینڈرسن نے موسیقی کے آلات تیار کرنے والے سرکردہ چینی کارخانے شنگھائی نمبر ایک نیشنل میوزیکل انسٹرومنٹس فیکٹری کے بوتھ پر روایتی چینی آلہ گوژینگ بجایا۔کمپنی نے شو میں گوژینگ،ایرہو،پیپا،ژونگ روان اور یانگ چھن سمیت موسیقی کے اپنے جدید آلات پیش کئے۔ان چینی آلات نے شو کے حاضرین کی بھرپور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں