چین اور امریکہ کو نئے دور میں ساتھ چلنےکا درست راستہ تلاش کرنا چاہئے،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کو نئے دور میں ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم فون کال کرتے ہوئے متعدد امور پر اتفاق کیا۔ چین-
امریکہ تعلقات اس پیشرفت سے اہم موڑ میں داخل ہوگئے ہیں۔وانگ نے کہا کہ شی نے امریکہ کو جامع انداز میں چین کی پالیسی پر وضاحت پیش کی۔ٹرمپ نے مثبت جواب دیتے ہوئے شی کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی امید کی۔انہوں نے زور دیا کہ امریکہ-چین تعاون سے دنیا کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔وانگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ رابطے برقرار رکھنے چاہئیں،اختلافات پر قابو پاکر باہمی اعتماد،پر امن بقائے باہمی اور قابل قبول تعاون کے اصولوں پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم،صحت افزا اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے نئے دور میں چین اور امریکہ کے تعلقات کو آگے بڑھانے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ چین کا کسی بھی ملک سے آگے بڑھنے یا اس کی جگہ لینے کا کوئی ارداہ نہیں مگر ترقی کے لئے اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرتا رہےگا۔وانگ نے کہا کہ امریکہ نے 3 چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں میں ایک چین پالیسی کے حوالے سے پختہ عزم کیا اور اب اسے اپنے الفاظ سے نہیں ہٹنا چاہئے۔امریکہ وزیر خارجہ روبیو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور چین 2 عظیم اقوام ہیں۔امریکہ-چین تعلقات 21ویں صدی کے اہم ترین دو طرفہ تعلقات ہیں جو دنیا کے مستقبل کا تعین کریں گے۔وانگ نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکہ اختلافات کے درست حل،دو طرفہ تعلقات کو دوطرفہ اور منظم انداز میں چلانے،عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن و استحکام برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں