سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے رنگ لے آئے، وزیرآعظم عہدے سے مستعفی

ٹرین سٹیشن حادثے کیخلاف دارالحکومت بلغراد میں شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے اہم چوراہے کی 24 گھنٹے تک ناکا بندی کی
بلغراد: (جاگیرنیوز) سربیا میں حکومت کے خلاف مظاہرے رنگ لے آئے، وزیرآعظم میلوش ووکیوچ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے گزشتہ برس ٹرین سٹیشن حادثے کیخلاف دارالحکومت بلغراد میں شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے اہم چوراہے کی 24 گھنٹے تک ناکا بندی کی۔بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیش نظر سرب وزیرآعظم میلوش ووکیوچ نے قوم سے خطاب میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ٹرین سٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ بدعنوانی تھی ، تعمیر میں ناقص سامان استعمال کیا تھا۔
Load/Hide Comments