چین میں سال نو پر موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

سالانہ شو میں چینی آرٹسٹوں کی مہارت سے تیار اشیاء نے دھوم مچا رکھی ہے

بیجنگ: (جاگیرنیوز) چین میں سال نو کے موقع پر موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مختلف شہروں میں دیوہیکل لالٹینوں کی جگمگاتی روشنیوں نے شہروں کی رونقیں بڑھا دیں۔رنگا رنگ فیسٹیول میں ہاتھ سے بنی خوبصورت لالٹین کے مجسموں کو قمقموں سے سجایا گیا، سالانہ شو میں چینی آرٹسٹوں کی مہارت سے تیار اشیاء نے دھوم مچا رکھی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس سال کے فیسٹیول میں میوزک، رقص، کامیڈی، ایکٹ اور ڈرامے شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں