چین کے مقامی تیارکردہ اے آئی ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم نے نیا ورژن متعارف کرادیا
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں قائم مصنوعی ذہانت کے سٹارٹ اپ شینگ شو ٹیکنالوجی نے ویڈیو بنانے کے اپنے تازہ ترین سافٹ ویئر ویڈو 2.0 کی رونمائی کی جو صرف 10 سیکنڈ میں 512 پکسلز ریزولوشن پر 4 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ بنا سکتا ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کی ویڈیو بنانے کی لاگت 2.4 یوآن (تقریباً0.33 امریکی ڈالر) فی منٹ ہے۔ویڈیو بنانے کے سافٹ ویئر معیار کے لحاظ سے تیزی سے بہتر ہوئے ہیں تاہم ویڈیو تیار کرنے کی رفتار ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے صارفین کو اکثر چھوٹے سے فوٹیج کو تیار کرنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔جولائی 2024 میں عالمی سطح پر لانچ ہونے والے ویڈو 1.0 نے ایک ویڈیو کلپ بنانے کا وقت 30 سیکنڈ سے بھی کم کردیا اور 100 دنوں کے اندر اس کے ایک کروڑ سے زیادہ صارفین ہوگئے۔ اب تک ویڈو نے10کروڑ سے زیادہ ویڈیو کلپس تیار کئے ہیں۔شینگ شو ٹیکنالوجی کے سی ای او تانگ جیایو کے مطابق ویڈو کی سب سے بڑی کامیابی ایک منظر کے اندر صارف کی طرف سے مخصوص متعدد اشیاء کے درمیان منطقی تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت میں ہے۔