امریکا میں جو بھی غیر قانونی داخل ہوگا مجرم کہلائے گا: ترجمان وائٹ ہاؤس
صدرٹرمپ نے 300سےزائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے، صدرنے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں
واشنگٹن: (جاگیرنیوز) وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا میں جو بھی غیر قانونی داخل ہوگا مجرم کہلائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پہلی نیوز بریفنگ میں کہاکہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے، صدرٹرمپ نے 300سےزائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے، صدرنے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس نےکہاکہ وفاقی ادارے کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے، صدر ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے گھنٹی سمجھتے ہیں، امریکی قومی سلامتی کونسل کو ڈیپ سیک کے منفی اثرات کی روک تھام کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔
کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہئے۔