اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن
کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔
ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے واٹس ایپ نمبر +92 333 5328517 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments