بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی: (جاگیر نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 44 کروڑ87 لاکھ ڈالرسےکم ہوکر11ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالرہوگئے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 4 ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں