سندھ میں جمہوریت کے نام پر 15 سال سے ایک جماعت کی حکومت ہے: خالد مقبول صدیقی

ہماری خوش فہمی تھی یہ تاجروں سے معذرت بھی کریں گے، تاجروں سے ملاقات میں ان کا لہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا

کراچی: (جاگیرنیوز) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تینوں صوبوں میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں مگر سندھ میں جمہوریت کے نام پر 15 سال سے ایک جماعت کی حکومت ہے۔
ایم کیوایم رہنماؤں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ، بلاول بھٹو نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہماری خوش فہمی تھی یہ تاجروں سے معذرت بھی کریں گے، تاجروں سے ملاقات میں ان کا لہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کو بڑی تکلیف ہے کہ تاجروں نے گلا کہیں اور جا کر کیا، تاجروں نے جو گلا کیا اس کا جواب دیں گے؟ کراچی میں بھتہ طلب کرنے کی روزانہ وارداتیں ہو رہی ہیں، اگر بھتہ نہ دیں تو انہیں مار دیا جاتا ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لیاری گینگ وار سے تعلقات بارے پوری دنیا کو پتا ہے، اب بھتہ سرکاری سطح پر وصول کیا جا رہا ہے، خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت کا نام لیے بغیر بھتہ لینے کا الزام عائد کر دیا، انہوں نے کہا کہ شہر کا سرکاری سطح پر پانی بیچا جا رہا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو تاجروں کے سامنے شرمندہ ہونا چاہیے تھا، آپ نے لیاری گینگ وار کے ذریعے شہر کو یرغمال بنایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 50 سال پہلے کوٹہ سسٹم بنایا تھا، پیپلز پارٹی کو کسانوں کا کوئی خیال نہیں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر کو تباہ کر رہے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر ہم نے عدالت کو شواہد فراہم کیے، مصنوعی اکثریت سندھ پر حکومت کر رہی ہے، بلاول نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز، بچوں کےاغوا پر معافی کیوں نہیں مانگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں