شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ جمعہ 31 جنوری یکم شعبان جبکہ شب برات 13 فروری کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں