پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی

لاہور: (جاگیرنیوز) پنجاب کابینہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں