آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

جارح بلےبازفخر زمان جون 2024ءسے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے

لاہور:(جاگیرنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فخر زمان جنہوں نے 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف سنچری سکور کی تھی انہوں نے کم بیک کیا ہے، وہ جون 2024ءسے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان نے دسمبر میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024ء کے دوران عمدہ پرفارمنس دی اور 132 سے زیادہ کے متاثر کن سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 303 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں