اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار شروع کردی
لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع ہوگئی ہے
کراچی: (جاگیرنیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل ) نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار شروع کردی۔
اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع ہوگئی ہے،او جی ڈی سی ایل نے سمانسک فیلڈ سے ملنے والےقدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024ء کو دی تھی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کواگر فیلڈ کنوئیں سےیومیہ گیس 8.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور یومیہ تیل کی پیداوار 610 بیرل ہے ، گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے ، او جی ڈی سی ایل کا سمانسک فیلڈ میں 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے۔