زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک
ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے
ملتان: (جاگیرنیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشتکاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔