سعودی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ

مقامی لیبر مارکیٹ پر مملکت کے وژن 2030ء کے مثبت اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی لیبر مارکیٹ پر مملکت کے وژن 2030ء کے مثبت اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق فنی مہارت پیش کی جائے گی تاکہ وہ بہتر مواقع حاصل کرسکیں، پائیدار حکمت عملی کے تحت بے روزگاری کی شرح میں 8 فیصد کمی واقع ہو گی۔وزیر افرادی قوت نے کہا کہ سعودی نوجوانوں کو آزاد کام کا موقع فراہم کرنے کے مفید نتائج برآمد ہوئے، نجی شعبے میں سعودائزیشن کی تعداد میں 2.2 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں