مظفر گڑھ :دھی رانی پروگرام کے تحت104 اجتماعی شادیوں کی بڑی تقریب

ریاست کے وسائل عوام کو ان کا حق پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں

مظفر گڑھ:(جاگیرنیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کی اب تک کی سب سے بڑی 104 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اجمل چانڈیہ اور متعدد اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ، ان کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام والدین کے دل کی آواز ہے۔سہیل شوکت بٹ نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ قوم کی بیٹی اور شفیق ماں ہیں، ریاست کے وسائل عوام کو ان کا حق پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔اجمل چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب عوامی خدمت میں پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے، تقریب میں مہمانوں کے لیے مقامی رقص جھومر اور پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں نئے شادی شدہ جوڑوں کو وزیر سماجی بہبود اور معزز مہمانوں کی جانب سے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں