سہ فریقی سیریز، چیمپئنز ٹرافی کیلئے مہم کا آغاز ہوگیا: عاقب جاوید
![](https://jageernews.com/wp-content/uploads/2025/02/866463_95831984.jpg)
میچ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح سے تیاری کروائی جاتی ہے، باؤلرز اور بیٹرز کو ٹاسک دیتے ہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہماری مہم کا آغاز ہوگیا۔
اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پی سی بی ڈیجیٹل پر بات چیت کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز ہمارے لیے آئیڈیل موقع ہے۔انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں کوئی کمزور ٹیم نہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آج سینٹر پچ کی سہولت دستیاب تھی جو عموماً نہیں ملتی اس لیے سینیریو بیسڈ میچ کھیلا۔انہوں نے بتایا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح سے تیاری کروائی جاتی ہے، باؤلرز اور بیٹرز کو ٹاسک دیتے ہیں۔