پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کانفرنس کا آج سے آغاز، مہمانوں کی آمد جاری

سی پی اے کانفرنس میں 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے

لاہور: (جاگیرنیوز) پنجاب اسمبلی میں ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ( سی پی اے )کانفرنس آج شروع ہوگی جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے، شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے، برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دیں گے۔کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہوگا، کانفرنس کے پہلے روز سپیکر ملک محمد احمد خان افتتاحی کلمات سے تقریب کاآغاز کریں گے ، کانفرنس میں علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور ڈاکٹر جگتھ وکرمارتنے کریں گے۔کمیٹی کی منظوری کے بعد علاقائی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی، کانفرنس کے آغازپرچئیرپرسن آف دی سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر خلیلا ریمارکس دیں گے، کانفرنس سے ملائشین پارلیمنٹ کے سینیٹر پیلے پیٹرٹنگ گوم خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر پیپلزمجلس آف مالدیپ احمد ناظم ،سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر جگت وکراما رتنے بھی خطاب کریں گے، سی پی اے کانفرنس کے پہلے روز کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہوں گے، دوپہر کے اجلاس میں خواتین، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت کم نمائندگی والے گروہوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا ۔دوپہر والے اجلاس سے ڈپٹی سپیکر یو کے ہاؤس آف کامنز نصرت غنی ، پاکستان سے سینیٹر انوشے رحمان سمیت پارلیمانی ممبرز خطاب کریں گے، پہلے دن کے اجلاس کے اختتام پر مندوبین کو لاہور کے کلچر سے روشناس کروایا جائےگا، حضوری باغ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی طرف سے خصوصی ڈنر بھی دیا جائےگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں