عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح: وزیراعظم

رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی۔
Load/Hide Comments