پاکستان ریلویز کا شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہوگی

لاہور: (جاگیر نیوز) ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر،پاکستان ریلویز نے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کیا جائے گا۔43 اپ شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر براستہ فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدر آباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں