چین کے ساتھ تجارتی تعلقات استحکام اور ترقی کے لئے اہم ہیں،جرمن عہدیدار

فرینکفرٹ(شِنہوا)ایک جرمن عہدیدار نے کہا ہے کہ جرمنی اور چین کے درمیان مستحکم اور تعاون پر مبنی تجارتی تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں جو اقتصادی ترقی اور عالمی ماحولیاتی تحفظ دونوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔
لوئر سیکسونی کے وزیر معیشت، ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور ڈیجیٹلائزیشن فرینک ڈوڈز نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں یہ بات چین-یورپ ایکسپریس کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جو یورپ اور چین کے دریائے یانگسی کے طاس ریجن کو ملاتا ہے۔اس راستے پر پہلا کنٹینر جہاز پچھلے مہینے ویلہلم شاوین، زیریں سیکسونی پہنچا، جس نے محض 26 دنوں میں ایک نان سٹاپ سفر مکمل کیا جو جہاز رانی کے روایتی راستوں سے تقریباً 20 دن کم تھا۔ڈوڈز نے نئے راستے کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وقت پیداوار، فروخت اور سپلائی چینز کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔ڈوڈز نے کہا یہ دونوں طرف کے لئےخاص طور پر آج کے جغرافیائی سیاسی غیر یقینی حالات کے پیش نظر باہمی مفید صورتحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مستحکم اور قابل اعتماد سپلائی چین عالمی معیشت کے لئے ضروری ہے۔ڈوڈز نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا راستہ زیریں سیکسونی اور چین کے درمیان طویل عرصے سے قائم تجارتی تعلقات میں ایک سنگ میل بن جائے گا جس میں دہائیوں سے کامیاب تعاون جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں