چولستان میں گرین پاکستان انیشیٹو کے منصوبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کے تحت جی پی آئی بنجر زمینوں کی آبادکاری کے ذریعے ملکی زراعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کی کوششوں سے زرعی شعبے خصوصا ً چولستان میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
چولستان کے مقامی افراد کی فلاح و بہبود کے لیےزرعی ترقی لازم ، پانی کی بچت اور بروقت استعمال کے لیے جدید ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ فعال کیے گئے ہیں۔ جی پی آئی کے تحت کسانوں کی سہولت کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنانےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر جی پی آئی حدیقہ حبیب کا کہنا ہے کہ جی پی آئی خصوصاً چولستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔ چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور کسانوں کی انتھک محنت زیادہ منافع بخش پیداوار میں اہم کردار کر رہی ہے۔اسی طرح عبداللطیف نے چولستان میں فصل کی کامیاب پیداوار میں ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ چولستان کی بنجر زمین کو آباد کرنے میں معاون، پانی کے بروقت اور بہتر استعمال کے لیے فائدہ مند ہوگا۔سید نقی گلزار نے کہا کہ جی پی آئی کی جانب سے پانی اورزمین کا تجزیہ کرنے کے لیے لیبز میں جدید مشینری کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت جی پی آئی بنجر زمینوں کی آبادکاری کے ذریعے ملکی زراعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں