آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی

حملے میں زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،پولیس حملہ آور شامی پناہ گزین نوجوان کو حراست میں لے لیا

آسٹریا:(ویب ڈیسک) آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی معلومات اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں