اسرائیل رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرے گا، وزیر خارجہ

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہےکہ اسرائیل رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
ایک پریس بریفنگ کے دوران ساعر نے منگل کے روز کہا کہ ان مذاکرات میں غزہ کی پٹی میں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ3مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ پیر کی رات اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ساعر نے کہا کہ یہ اس ہفتے ہو گا۔19 جنوری سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت اسرائیل کو 3 فروری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز کرنا تھا۔
Load/Hide Comments