جکارتہ میں چینی ثقافت،سیاحت کو منانے کے لیے فیشن تقریب کا انعقاد

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کی وزارت سیاحت اور جکارتہ کی صوبائی حکومت نے جکارتہ کے قدیم قصبے ویسٹ جکارتہ میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا،اس میں نئےقمری سال کی تقر یبات کے حصے کے طور پر چینی نسل کے لوگوں کی ثقافت کو پیش کیا گیا اور شہر کی سیاحت کو فروغ دیا گیا۔یہ فیشن شو ایک تاریخی عمارت میں منعقد ہوا جو کبھی چینی تاجروں کی ملکیت تھی،اس میں انڈونیشیا کے معروف فیشن ڈیزائنرز ایڈریان گان اور سباستیان گناوان کے ساتھ ساتھ مشہور فیشن جیولری ڈیزائنر رینالڈی یونارڈی نے بھی اپنی تخلیقات پیش کیں۔ان کے کاموں میں نئے چینی سال کی روایات کا جدید فیشن کے عناصر کے ساتھ امتزاج کیا گیاجو جکارتہ کے قدیم قصبے کے پس منظر میں پیش کیے گئے۔وزیر سیاحت ویدی یانتی پتری وردھانہ نے ایونٹ کے افتتاحی سیشن کے دوران کہا کہ چینی ثقافتی ورثے کا تحفظ صرف اس کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھنا نہیں بلکہ انڈونیشیا کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کے شعبے کی تشکیل میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کرنا بھی ہے۔سباستیان گناوان کی تخلیقات نےمثال کے طور پر “گائی شان” کے موضوع کو تلاش کیا ہے جس کا معنیٰ “بہتری کے لیے تبدیلی” ہے۔ان کے ڈیزائن اس امید کی عکاسی کرتے ہیں کہ جکارتہ کا قدیم قصبہ ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کرتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں