چین نے افریقہ کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرا دئیے

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان نے چین-افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے قومی پائلٹ زون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے 11 اقدامات پر مشتمل پالیسی پیکج کا اعلان کیا ہے،اس میں سپلائی چین کے انضمام، لاجسٹکس اور مالی معاونت کے لیے اقدامات شامل ہیں۔
صوبائی تجارتی اور مالیاتی محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے اس پالیسی پیکج کا مقصد تجارتی سہولت کے نظام کی ترقی کی حمایت کرنا، اعلیٰ معیار کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا، مالی خدمات کو بہتر بنانا اور چین اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں کو مستحکم کرنا ہے۔کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کا افریقہ کے ساتھ تجارتی حجم 2024 میں 21 کھرب یوآن (تقریباً 293 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 6.1 فیصد زائد ہے، افریقی ممالک میں سے تقریباً نصف ممالک نے چین کے ساتھ تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت2 ہندسوں کی ترقی درج کی ہے۔ہزاروں میل کے فاصلے کے باوجود چین کے وسطی صوبے نے تجارتی تعلقات کو بڑھا تے ہوئے افریقہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا ہے۔ین کی ریاستی کونسل نے گہرے چین-افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے پائلٹ زون کے قیام کے بارے میں ایک عمومی منصوبے کی منظوری دی ہے۔منصوبے کے مطابق چین 2027 تک افریقہ کے ساتھ کھلے پن اور تعاون کے لئےعالمی سطح پر اثر و رسوخ رکھنے والے پلیٹ فارم کے طور پر پائلٹ زون قائم کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں