چین کا پہلا بڑے پیمانے پر اسمارٹ جنگلاتی آگ سے بچاؤ کا تربیتی نظام فراہم کر دیا گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پہلی بڑے پیمانے پر ذہین جنگلاتی آگ بجھانے کی تربیتی سہولت قومی جنوبی مغربی علاقائی ہنگامی امدادی مرکز کو حال ہی میں مہیا کردی گئی ہے،یہ جنگلاتی آگ سے نمٹنے کی اس کی صلاحیتوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن ( سی اے ایس سی) نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ چین کی لانچ و ہیکل ٹیکنالوجی اکیڈمی ( سی اے ایل ٹی) کے ایک تحقیقاتی ادارے کے تیار کردہ جدید نظام نے حتمی تصدیقی ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں، یہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو میں واقعہ ہنگامی امدادی مرکز میں زیر استعمال ہے۔سی اے ایس سی نے کہا کہ یہ جنگلات میں آگ کی روک تھام و تدارک میں ملک کی تکنیکی مہارت کو بڑھاتے ہوئے ذہین ہنگامی تربیتی آلات میں موجود ایک اہم خلا کو دور کرتا ہے۔یہ نظام چین کے آتشزدگی سے متاثر ہونے والے جنوب مغربی علاقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو جنگلاتی وسائل سے مالا مال ہیں۔یہ سہولت سی اے ایل ٹی کی طرف سے تیار کردہ کٹنگ ۔ایج ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتی ہے تاکہ پیچیدہ آتشزدگی کے منظرناموں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نقل کیا جا سکے۔یہ ریسکیو ٹیمز کے لیے جامع اور کثیر زاویاتی مشقوں کو ممکن بناتا ہے،اس سے ان کی حقیقی دنیا کے آپریشنز کے لیے تیاری میں بہتری ہوتی ہے۔