پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے نئی درخواست

پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، 22 مارچ کو پُرامن جلسے کا مقصد23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے

لاہور: (جاگیرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے نئی درخواست دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر 22 مارچ کو پُرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست میں کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، 22 مارچ کو پُرامن جلسہ کریں گے، جلسے کا مقصد23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں