آئی ایم ایف تکنیکی وفد کا گرین بجٹنگ بارے وفاق کے اقدامات پر اظہار اطمینان

آئی ایم ایف نے گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر مذاکرات کئے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وفد کو وفاق، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا نے کلائمیٹ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام کل آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد نے صوبوں کو وفاق کے اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بجٹنگ پر وفاق کے اقدامات پر مطمئن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں