بھارتی بلے باز پاکستان کیخلاف جیت کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

ابرار نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی: بھارتی بلے باز شریاس ایر

دبئی:(سپورٹس ڈیسک) بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ابرار نے بہت اچھی بولنگ کی۔ ان کے لیے یہ چیز اہم تھی کہ ابرار کا اسپیل نکال لیں اور اس ہی دوران اسٹرائیک گھماتے رہیں۔ اس میں کچھ وقت لگا لیکن بعد میں آنکھیں سیٹ ہوگئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں