وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ چیلنج

نئے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن تین ایک کی خلاف ورزی ہے
اسلام آباد:(جاگیر نیوز) وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج بورڈ کی سابق چیئرپرسن رائنا سعید و دیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور سات فروری 2025 کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ 5 سول سرونٹس پر مشتمل ہے، نئے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن تین ایک کی خلاف ورزی ہے۔دخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 7 فروری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا سابقہ بورڈ بحال کیا جائے۔خیال رہے درخواست میں وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا۔