پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اختتام پذیر ہوگیا

گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں

راولپنڈی:(جاگیرنیوز)نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان نے گروپ کا دوسرا میچ گزشتہ روز بھارت کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا، جس میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کی قیادت میں اٹھائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں