چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ ، قیدیوں کے مسائل سنے

چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قیدیوں کے مسائل سنےاور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان کی ضلعی عدلیہ کے ججزنے بھی شرکت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں